پاکستانی سپریم کوٹ نے این آر او کیس میں مشرف اورزرداری سمیت چار کو نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی مفاہت فرمان (این آر او) کیس میں سابو صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف، سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق اٹارنی جنرل ریٹائرڈ جج جسٹس ملک قیوم اور قومی احتساب بیورو کو منگل کے روز نوٹس جاری کیے ہیں۔یہ نوٹس این آر او سے متعلق فیروز شاہ گیلانی کی ایک عذر داری کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین ججی بنچ نے جاری کیے ہیں۔2007میں مشرف کے منظور شدہ اس این آر او کے تحت سیاست دانوں اور دیگر افرادکے خلاف بدعنوانی اور فوجداری معاملات باطل قرار دے کر انہیں عافیت دے دی گئی تھی۔عرضی گذار نے بنچ سے استدعا کی کہ این آر او سے اربوں روپے کا خسارہ ہوا تھا اور جن لوگوں نے یہ قانون بنایا انہیں اس قانون سے ہونے والے نقصان کی رقم ادا کرنا چاہیے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عرضی گذار سے معلوم کیا کہ یہ عرضی داخل کرنے کا مقصد کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ پہلے ہی این آر او کو باطل قرار دے چکی ہے۔تاہم عدالت عظمیٰ نے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر کے ایک ماہ کے اندر جواب مانگا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notices to musharraf zardari others in plea against nro in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply