پانامہ گیٹ معاملہ میں نواز شریف کو مع اہل و عیال سپریم کورٹ سے نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس معاملہ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹین صفدر، وزیر مالیات اسحاق ڈار ،ودفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ، فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیرمین اور اٹارنی جنرل کو جمعرات کے روز نوٹس جاری کر دیے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز احسان اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل سپریم کورٹ کی تین ججی بنچ نے ان عذر داریوں کی سماعت شروع کی جن میں وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
اور پھر معاملہ کی آئندہ سماعت دو ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی اور عہد کیا کہ ”بادشاہ“ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو قانون کی زد میں لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی سماعت احتسابی عمل کی جانب پہلا قدم ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notice to nawaz others in panamagate petitions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply