پاکستانی سپریم کورٹ نے جعلی ڈگریوں سے پولس میں بھرتی ہونے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

لاہور: پنجاب کے ایڈیشنل پرازیکیوٹر محمد جعفر کابیان سننے کے بعد سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ان فسروںکو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جنہوں نے جعلی ڈگریاںدکھا کر پنجاب پولس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی والی عدالت عظمیٰ کی ایک تین ججی بنچ نے ، جولاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دائر کردہ ایک اپیل کی سماعت کر رہی تھی، فیصلہ دیا تھاکہ راولپنڈی پولس میں بھرتی ہونے کے لیے جعلی ڈگریوں کا استعمال کرنے والے ملزموں کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات ہی کافی ہے۔
اس کے بعد ان اہلکاروں کو رہا کر دیا گیاتھا۔لیکن ایڈیشنل پرازیکیوٹرنے بدھ کو سپریم کورٹ کا یاد دلایا کہ محکمہ جاتی تحقیقات فوجداری کارروائی کے مساوی نہیں ہے اور دونوں پر بیک وقت تحقیقات ہو سکتی ہے۔جس پر سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کو حکم دیا کہ معاملہ کی از سرنو سماعت کرے اور اس کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues arrest orders for punjab police officials with fake degrees in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment