سپریم کورٹ نے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو تہین عدالت کا مجرم قرار دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا ۔ جمعرات کے روز جسٹس افضل خان کی قایدت والی ایک تین ججی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما کے خلاف فرد جرم سنائی تو چودھری نے خود کو بے قصور بتایا۔
چودھری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے دلیل دی کہ ان کے موکل کے خلاف عائد کردہ الزامات توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتے۔ بنچ نے کہا کہ بے فکر رہیں ان کے موکل کو صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔
اور اگر یہ پایا گیا کہ الزامات توہین عدالت کا مرتکب قرار دلوانے والے نہیں ہے تو عدالت مقدمہ نہیں چلائے گی۔جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت27مارچ تک ملتوی کر دی۔اسی روز وکیل دفاع اپنے دلائل پیش کریں گے۔
یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ عدالت نے بدھ کے روز سماعت ملتوی کرنے سے پہلے چودھری کوفرد جرم کی ایک نقل دے دی تھی ۔اور مجرم قرار دینے کا فیصلہ جمعرات تک کے لیے موقوف کر کے چودھری کوحکم دیا تھا کہ وہ جمعرات کو بہ نفس نفیس عدالت میں حاضر ہوں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc indicts state interior minister tallal chaudry for contempt of court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply