سپریم کورٹ نے نواز شریف کنبہ کی تین شوگر ملوں میں کام رکوادیا

لاہور: سپریم کورٹ نے شمال سے جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کی منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کے خاندان کی اتفاق، چودھری اور حسیب نام سے تین شوگر ملوں میں گنا کرشنگ کا کام رکوادیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر بیرسٹر اعتزاز احسان نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی والی تین ججی بنچ سے کہا کہ شوگر ملوں کی منتقلی غیر قانونی اقدام ہے اور اس کے لیے انہوں نے 2006کا پنجاب حکومت کا وہ نوٹی فکیشن پیش کیا جس میں نہ صرف نئے مل کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی بلکہ ملوں کی منتقلی بھی منع کر دی گئی تھی۔
مدعا علیہہ کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ کے اس حکم سے نہ صرف 380ملین روپے کا مل کو خسارہ ہوگا بلکہ ہزاروں ملازمین بھی بے روز گار ہو جائیں گے۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس کیس کو لاہور ہائی کورٹ منتقل کر دیا اور حکم دیا کہ تمام فریقوں کو سن کر ایک ہفتہ کے اندر اس کیس کو فیصل کر دیا جائے۔

Title: sc halts operations of three sharif family sugar mills | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply