سپریم کورٹ نے پناما گیٹ معاملہ میں نواز شریف کی اولاد کو آخری مہلت دی

اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان کی سپریم کورٹ نے پناما گیٹ معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کی اولاد حسن، حسین اور مریم نواز سے پیر تک جواب مانگا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اس کے بعد ان کو جواب دینے کے لئے مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔
نواز شریف اپنے جواب میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بیرون ملک میں ان کی کوئی کمپنی نہیں ہے اور وہ قانون کے مطابق باقاعدگی سے ٹیکس دیتے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ ، پناما پیپرس لیک معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خاں دوسرے لوگوں کی طرف سے دائر پٹیشن کی سماعت کر رہی ہے جس میں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقوں سے جانچ کمیشن کے دائرہ اختیار کے بارے میں اپنی رائے دینے کے لئے کہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc gives ultimatum to pm nawazs children in panamagate in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply