وزیر اعظم نواز شریف اور اہل و عیال کو سپریم کورٹ نے جواب دینے کا آخری موقع دیا

اسلام آباد:پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنامہ گیٹ معاملے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اولاد حسن‘ حسین اور مریم نواز کو اپنا جواب دینے کے لئے آخری موقع دیا ہے اور انہیں عدالت میں اپنا جواب پیر تک داخل کرنے کو کہا ہے۔
عدالت عظمی نے واضح کردیا ہے کہ اس کے بعد انہیں کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کل حلف نامہ داخل کرکے کہا تھا کہ بیرونی ملکوں ان کی کوئی بھی کمپنی یا فلیٹ نہیں ہے اور وہ مستقل طور پر ٹیکس ادا کرتے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی قانون کے مطابق اپنی جائیداد کا گوشوعرہ بھی داخل کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے وکیل کے ذریعہ سے حلف نامہ داخل کیا ہے۔ عرضی گذاروں نے پنامہ پیپرس لیک کے بعد انہیں نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسٹر شریف کے حلف ناموں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں میں سے کوئی بھی ان کا مکلف نہیں ہے۔ پنامہ پیپرس میں وزیر اعظم کے بچوں کی کئی کمپنیوں اور ان کی سرمایہ کاری کا ذکر ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc gives pms children last chance to submit replies in panama leaks case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply