سپریم کورٹ نے عدالت میں حاضرہونے کی پرویز مشرف کو جمعرات کی دوپہر تک مہلت دی

اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو عدالت میں شخصی حاضری کے لے کہ سہ پہر تک کی مہلت دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے،جوانہیں ناہل قرار دینے والے پشاور ہائی کورٹ کے2013کے فیصلہ کے خلاف مشر ف کی اپیل کی سماعت کرنے والی تین ججی بنچ نے سربراہی کر رہے ہیں، انتباہ دیا کہ اگر سابق صدر جمعرات کو دوپہر دو بجے تک بہ نفس نفیس عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو اس کیس میں قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی پرویز مشرف کو اس شرط پر اجازت دی تھی کہ وہ اپنے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت کے لیے بدھ13جون کو عدالت میں ذاتی طور پر حاضری دیں۔

اگرچہ اس ہفتہ کے اوائل میں چترال کے این اے 1-سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی تو داخل ہو گئے لیکن سپریم کورٹ کے اس حکم کے باوجود کہ مشرف کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیا جائے مشرف عدالت میں حاضر نہیںہوئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc gives musharraf until tomorrow to appear in court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment