مشرف اگر پاکستانی شہری ہیں تو انہیں وطن واپس آنے دیا جائے: سپریم کورٹ

اسلام آباد: نیشنل ڈاٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں ان کے حصہ لینے پرتنازعہ کھڑا ہو گیا۔

کیونکہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ سابق فوجی سربراہ اس وقت کسی قسم کی نرمی کے مستحق نہیں ہیں جب تک کہ وہ خود کو عدالت میں پیش نہ کر دیں۔اسی ضمن میں جنرل مشرف نے سپریم کورٹ سے کہا کہ انہیں اس امر کی ٹھوس ضمانت دی جائے کہ پاکستان واپس آنے پر انہیں نہ توگرفتار کیا جائے گا اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے سے روکا جائے گا۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے دو شنبہ کو نادرا کو ہدایت کی تھی کہ مسٹر مشرف کا قومی شناختی اکرڈ بحال کر دیا جائے تا کہ وطن واپس نہ آنے کے لیے ان کے پاس کوئی عذر نہ رہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے نادرا کے چیرمین عثمان مبین نے کہا کہ اگر مشرف اب بھی پاکستان کے شہری ہیں تو انہیں وطن آنے دیا جائے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ مسٹر مشرف کو پہلے ہی یقین دہانی کراچکی ہے کہ ہوائی اڈے سے عدالت تک انہیں بھرپور تحفظ بہم پہنچایا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc directs nadra to unblock musharrafs cnic in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply