سپریم کورٹ نے نواز شریف خاندان کے تئیں نرمی کا مظاہر کیا ہے:اعتزاز احسان

لاہور: سینیٹ میںحزب اختلاف کے قائد اعتزاز احسان نے کہا ہے کہ حدیبیہ کاغذ ملز مقدمہ میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے تئیں نرم رویہ اختیار کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنیٹر نے دعویٰ کیا کہ عدالت عظمیٰ نے شریف خاندان سے بہت نرمی برتی ہے اور جو فیصلہ کیا گیا وہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے تو اپنی دولت کی تفصیل پیش کر دی لیکن دوسری جانب میاں محمد نواز شریف کاغذ کاایک پرزہ تک پیش نہ کر سکے۔
ایک اقامہ غیر ملکی بینک کھاتوں میںخفیہ طور سے رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ پنامہ دستاویزات افشا سے زیادہ بھیانک جرم ہے۔ حدیبیہ مقدمہ دوبارہ کھولنے کے لیے قومی احتساب بیورو کی اپیل خارج کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اعتزاز نے کہاکہ اس قسم کے فیصلوںسے عدالتوں پر اعتماد کم کر دیتا ہے۔

Title: sc dealt leniently with sharif family in hudaibiya case aitzaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply