آصف زرداری کے پاکستان سے باہر جانے پر سپریم کورٹ نے پابندی لگادی

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زردای اور ان کی بہن فریال تالپور کی کمپنی کا نام بھی جعلی بینک کھاتے معاملہ میں آجانے سے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم جاری کیاکہ 20افراد بشمول زرداری اور تالپور کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کر دیے جائیں تاکہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جاسکیں۔یہ حکم چیف جسٹس نے فرضی بینک کھاتوں کے کیس کی سست تحقیقات کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا۔

عدالت عظمیٰ نے سات جعلی کھاتے داروں اور 13مستفیضان کو12جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا۔زرداری ،تالپور، طارق سلطان ،ارم عقیل، محمد اشرف اور محمد اقبال آرین ان لوگوں میں شامل ہیںجنہیں عدالت عظمیٰ نے مذکورہ تاریخ کو طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc bans zardari and his sister from travelling abroad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply