اسماءریپ و قتل کیس میں ملزم کانہ پکڑا جانا خیبر پختون خوا پولس کی نااہلی کا مظہر

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کمسن بچی اسماء کے ریپ اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے میں خیبر پختون خوا کی پولس کی ناکامی پولس فورس کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بات چار سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرکے اسے قتل کردینے کے معاملہ میں از خود دائر کردہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ جسٹس نثار نے یہ بھی معلوم کیا کہ آخر خیبر پختون خوا کے انسپکٹر جنرل عدالت میں کیوں حاضر نہیں ہوئے۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحق پر مشتمل تین ججی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے خیبر پختون خوا کے ایڈوکیٹ جنرل اور صوبہ کے پولس انسپکٹرجنرل کو آج کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر رہنے کو کہا تھا۔سماعت کے دوران خیبر پختون خوا کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے سپریم کورٹ کو مطلع کیاکہ توقع ہے کہ آج ہی کسی وقت کمسن اسماءکے ریپ و قتل کیس میں فارنسک رپورٹ انہیں مل جائے گی۔
اور مزید تحقیقات مکمل فارنسک رپورٹ موصول ہو نے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔جس کے بعد عدالت نے معاملہ کی سماعت 6فروری تک موخر کر دی۔واضح رہے کہ اسماءمردان میں گجر گڑھی علاقہ سے 13جنوری کو لاپتہ ہو گئی تھی اور دوسرے روز ایک گنے کے کھیت میں مردہ پائی گئی۔قاتل فرار ہے ۔ڈی این اے جانچ سے یہ ثاب ہوتے ہی کہ قتل کرنے سے پہلے بچی سے جنسی زیادتی کی گئی تھی چیف جسٹس نے اسماءکے قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc admonishes kp police for incompetence in aasma rape murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply