سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر دو کا تحریری معافی نامہ منظور کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاک پٹن کے ڈسٹرکٹ پولس افسر رضوان گونڈل کے تبادلہ کیس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بز دار ، احسان جمیل گجر اور سابق انسپکٹرجنرل آف پولس کلیم امام کا تحریری معافی نامہ منظور کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی ایک تین ججی بنچ نے اس واقعہ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے اس شرظ پر ان تینوں کا معافی نامہ منظور کیا کہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں ہو گی۔جسٹس نثار نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت سرزد ہوئی تو کیس دوبارہ کھل جائے گا۔

اس سے قبل آج کی سماعت میں چیف جسٹس نے اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر جو قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے سربراہ مہر خالق داد لیک نے مرتب کی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ردعمل پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اس پر بجائے شرمندہ ہونے کے وہ اس پر اکڑ دکھا رہے ہیں۔انہوں نے پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل امد اویس ، احسان اور اور امام کو تحریری معافی نامہ داخل کرنے کہا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc accepts unconditional apology of punjab cm others in pakpattan case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply