چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کا معافی نامہ قبول کر لیا،توہین عدالت مقدمہ داخل دفتر

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ایک توہین عدالت کیس میں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے لیڈر نہال ہاشمی کی معافی قبول کر لی۔
سپریم کورٹ نے بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور لیڈروں کی عدالت سے اپنے رکن اور نااہل قرار دیے گئے سنیٹر کے تئیں رحم دلی کا مظاہرہ اور معافی کی استدعاکے بعد ہاشمی کو معاف کیا۔
اپنے معافی نامہ میںہاشمی نے کہا تھا کہ بار لیڈروں نے جو کچھ کہا ہے اسے وہ تسلیم کرتے ہیں اور عدالت سے رحم اور عفو و درگذر کی بھیک مانگتے ہیں۔
انہیں نے عدالت عظمیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ میںآپ کے(چیف جسٹس) بارے میںکوئی بدگوئی نہیں کروں گا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ا یشن کے صدر نے فیصلہ کے بعد کہا کہ ہم سب عدالت کے شکر گذارہین کہ اس نے ہماری فریاد سن لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc accepts nehal hashmis apology wraps up contempt hearing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply