سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ بدھ کو پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالخلافہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ان دونوں ہم منصبوں کی آمد پر ان کااستقبال کیا۔

توقع ہے کہ دونوں وزراءخارجہ خطہ کی موجودہ صورت حال اور خاص طور پرہندوستانی کشمیر میں حقوق انسانی کی بڑھتی خلاف ورزی پر پاکستانیقیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں شخصیات وزیر مملکت خارجہ عدیل الجبیر اور اماراتی وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان ایک روزہ دورے پر ہیں۔

الجبیر اور عبد اللہ بن زاید وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور کئی اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

سعودی سفارت خانہ واقع اسلام آباد اور سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی اور پاکستان اماراتی ملاقاتوں میں عالمی امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، خطہ کے حالات و معاملات اور صورت حال،بشمول افغانستان و بالخصوص کشمیر پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi uae foreign ministers arrive in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.