پاکستان فلسطین تنازعہ کو مسئلہ کشمیر جیسا ہی سمجھتا ہے: جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش نے یہاں پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک ابیان کے مطابق دونوں کے درمیان علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔ یروشلم کو اسراائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکیصدر ڈانالڈ ٹرمپ کے فیصلہ سے خطہ میں صورت حال میں کشیدگی برقرار ہے۔اس سے قبل جنرل باجوہ نے فلسطین ریاست کے سفیر متعین پاکستان ولید اے ایم ابو علی کو دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلہ کو مسئلہ کشمیر جیسا ہی سمجھتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi deputy defence minister calls on coas in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply