اسلامی ترقیاتی بینک عمران خان کی مدد کے لیے پاکستان کو 4بلین ڈالر قرضہ دینے تیار

کراچی: پاکستان نے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخیرے میں خطرناک حد تک ہوجانے والی کمی کو دور کرنے کی کوشش میںسعودی عرب کے زیر اہتمام چلنے والے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4بلین سے زائد ڈالر قرض لینے کا ارادہ کیا ہے۔

بینک کے دو اہلکاروں نے کہا کہ جدہ میں قائم اسلامی ترقیاتی بینک نے اس پر اتفاق کر لیا ہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھال لیں گے تو وہ پاکستان کو 4بلین ڈالر قرض دے دے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ توقع ہے کہ مران خان کے مجوزہ وزیر مالیات اسد عمرپیشکش قبول کر لیں گے۔

اسلام آباد میں ایک سینیئر مشیر کے مطابق قرض کے حوالے سے تمام کاغذی خانہ پری کر لی گئی ہے ۔سینیئر مشیر نے یہ بھی کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اپنی منظور دینے سے پہلے منتخب حکومت کے چارج لینے کا انتظار کر رہا ہے ۔

اس اہلکار نے مزید بتایا کہ اس قرضہ سے رواں مالی سال کے دوران کم زکم25بلین ڈالر کا ممکنہ مالی فرق پورا نہیں ہوگا۔ اس ہفتہ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے انتباہ دیا تھا کہ اقتصادی صورت حال نہایت ناگفتہ بہ ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi backed isdb ready to help imran led govt with 4 billion loan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply