شاہ سلمان نے قطر معاملہ میں پاکستان کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی

اسلام آباد:پاکستانی اخبار اوصاف نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ہے۔ اخبار کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے لیکن اس دورے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور شاہ سلمان نے نواز شریف کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے سعودی عرب اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کا عزم بھی دہرایا ہے تاکہ سعودی عرب کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نجات کی تسلی دی جا سکے۔ سعودی شاہ نے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے ذریعے پاکستان اور قطر کے تعلقات کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔پاکستان نے ایسے وقت میں دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان مصالحت کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں جبکہ اسلام آباد کے دونوں ملکوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
جبکہ پاکستان نے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی طرف سے قطر سے سفارتی تعلقات کو منقطع کیے جانے کے باوجود قطر سے اپنے سفارتی تعلقات کا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے قطر سے ہر قسم کے تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia rejects pak mediation offer in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply