شاہ سلمان نے پر امن بقائے باہم کے جذبہ کو فروغ دیا اور تقویت بخشی:سعودی سفیر متعین پاکستان

جدہ: سعودی سفیر متعین پاکستان نواف بن سعید المالکی نے عالم اسلام کو متحد کرنے ، تبلیغ اسلام اور امن و پر امن بقائے باہم کا جذبہ پیدا کرنے والے نظریہ کے فروغ کے لیے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو اجاگر کیا۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے المالکی نے ڈرست عقیدے و نظریہ کے پھیلاؤ اور اس کی جڑیں مضبوط کرنے اور اس کے قوام کے اتحاد پر اثرات میں اسلامی درسگاہوں کے کردار کو سراہا۔

المالکی نے کہا کہ مدرسے معلومات اور سائنس کی نہایت اہم مشعل راہ ہیں اور قوم کو مذہب، ثقافت اور عملی معلومات سے آراستہ کرتی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: saudi arabia promotes peaceful coexistence envoy in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply