سعودی عرب نے مزید100پاکستانیوں کو ملک سے نکال دیا

اسلام آباد: سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ملک بدری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور تازہ ترین واقعہ میں سعودی حکومت نے مزید100 ملازمین اور مزدوروں کو ملک بدر کرکے پاکستان بھیج دیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے ملک بدر کئے گئے مزید ایک سو پاکستانی مزدور اور ملازمین مختلف پروازوں کے ذریعے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دی ہے۔
سعودی عرب سے وطن واپس پہنچنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ سعودی بن لادن گروپ اور ریڈیکو رئیل اسٹیٹ ایک سال سے ان کی تنخواہیں اور بقایا جات دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ہمارے دو سالہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہو گئی تھی جس کی تجدید نہیں کی گئی۔ اس ضمن میں ہم نے کئی بار پاکستانی سفارت خانے سے بھی مدد کی درخواست کی لیکن افسوس وہاں سے بھی ہمیں کسی قسم کی مدد نہیں ملی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت ایک منصوبے کے تحت غیر ملکی ملازمین اور مزدوروں کو ملک بدر کر رہی ہے۔ سعودی عرب اب تک 40ہزار سے زائدپاکستانی ملازمین کو ملک بدر کر چکا ہے۔

Title: saudi arabia deports 100 more pakistanis | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply