کابل دہشت گردانہ حملے میں پاکستان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد:سرتاج عزیز

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کابل دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے کچھ دیر بعد ہی افغانستان نے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگادیا۔وزیر اعظم کے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان حملے کی شدید مذمت کی ہے اور وہ افغان عوام کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتا اور محسوس کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود بھی اس مسئلہ کا شکار ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان پر الزام وہ عناصر لگا رہے ہیں جو پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور جنہیں افغانستان میں امن کو ناپائیدار بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو منشیات فروشوں، اسمگلروں اور عسکریت پسندوں کے خلاف اندرونی جنگ لاحق ہے جو افغان حکومت کو لڑنا ہوگی۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ افغانستان میں داعش تنظیم کی موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔مشیر خارجہ نے افغان حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ حملے کی شفاف تحقیقات کریں اور پھر الزام تراشی کریں کیونکہ پاکستان شفاف تحقیقات کی قدر کرتا ہے اور اگر افغانستان مستحکم رہے تو پاکستان کے لیے فائدے کا باعث ہے اور پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ممکنہ کوشش کریگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sartaj rejects allegations of kabul attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply