افغانستان پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اندرونی حالات بہتر بنائے:سرتاج عزیز

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے اندرونی حالات بہتر بنانے کی کوشش کرے اور طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دے تا کہ ملکی حالات درست ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے لیے مثبت سوچ رکھتا آیا ہے اور ہم نے کوشش کی ہے کے پاک افغان تعلقات بہتر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان اور امریکہ نے مل کر افغان حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے کا موقع فراہم کیا تھا اور اب افغان حکومت خود مذاکرات کرے اور ملکی حالات کو بہتر بنائے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات پر ہونے والی کانفرنس میں بھی افغانستان نے پاکستان پر جھوٹے الزام لگائے جہاں28ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔ افغانستان کے اندرونی حالات خراب ہیں مگر افغان حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہی ہے۔ پاکستان کی حکومت نے ہمیشہ افغانستان کے لیے نیک نیت رکھی ہے مگر کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاک افغان تعلقات بہتر ہوں۔ سرتاج عزیز نے کہا: افغان حکومت کا طالبان کو بات کرنے کا موقع دینا ایک اچھا قدم ہے جو امن کی طرف بڑھنے میں مدد دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی افغانستان کا40فیصد رقبہ طالبان کے ہاتھ میں ہے اور داعش نے بھی افغان سرزمین پر جھنڈا گاڑنے کا اعلان کردیا ہے اور دیکھا جارہا ہے کہ داعش اور طالبان کی سرگرمیاں آئے روز بڑھ رہی ہیں۔ اس موقع پر افغان حکومت کو چاہیے کے اپنے ملکی حالات پر توجہ دے اور دوسروں پر الزام تراشیوں سے باز آے کیونکہ پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sartaj aziz urges afghanistan to stop levelling baseless allegations against pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply