مریم نواز اور حمزہ سیاست میں محض اپنے والد کی معاونت کر رہے ہیں:رانا ثناءاللہ

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز تو محض سیاست میںاپنے والد کی معاونت کر رہے ہیں اور ابھی تک پی ایم ایل این نے جو فیصلہ کیاہے اس کی رو سے یہی طے پایا ہے کہ اگر نواز شریف پر کوئی قانونی قدغن لگتی ہے تو پارٹی کی قیادت صرف اور صرف شہباز شریف کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نااہل قرار دیے جانےکے فوراً بعد اسلام آباد میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں خود نواز شریف نے یہ خیال پیش کیا تھا کہ شہباز شریف ان کی جگہ کام کریں گے۔لیکن اس فیصلہ پر اس لیے عمل آوری نیہ ہوسکی کیونکہ پارٹی نے بعد میں یہ فیصلہ کیا کہ پہلے شہباز کو پنجاب میں اس کا ترقیاتی ایجنڈا مکمل کرلینے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ برقرار ہے اور شہباز میں پارٹی کی قیادت کرنے کے تمام گن ہیں۔ اور اگر شہباز مرکز میں چلے جاتے ہیں اور وزیر اعظم بن جاتے ہیںتو پارٹی وزیر اعلیٰ کے لیے مناسب وقت پر اپنا امیدوارنامزد کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sana tries to solve leadership riddle in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply