برطانوی خاتون کو غیرت کے نام پر ہلاک کرنے کے الزام میں ماموں گرفتار

گجرات : جہلم سول لائنز پولس نے پاکستان نژاد ایک برطانوی خاتون سامعہ شاہد ، جسے اس کے گھر والوں نے غیرت کے نام پر ہلاک کر دیا تھا، کے ماموں کو ایک مقامی یونین کونسل سے مو ت کا جعلی سرٹی فیکٹ بنانے پر فریب دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
یہ سرٹی فیکٹ متوفیہ کے ماموں حق نواز نے دینا تحصیل میں لدھار یونین کونسل میں سامعہ کے سابق شوہر چودھری شکیل کو اس کا موجودہ شوہر بتایا جس نے کہا کہ اس کی بیوی فطری موت مری ہے۔
پولس نے بتایا کہ نواز نے یہ ساری کارروائی شکیل کو ریپ کے الزام سے بچانے کے لیے کی تھی ۔ کیونکہ شکیل کے ڈی این اے ٹیسٹ اور سامعہ کی لاش کی فارنسک رپورٹ نے سامعہ سے ریپ کا جرم ثابت کر دیا تھا۔
پولس نے بتایا کہ ڈیتھ سرٹی فکٹ اس فارنسک رپورٹ کے بعد کہ سامعہ کی موت غیر فطری تھی، 8اگست کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کیا گیا۔ بعد میں شکیل نے اقبال جرم کیا کہ اس نے سامعہ کو بیہوش کرکے گلا دبا کر ہلاک کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Samias uncle arrested for forging her death certificate in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply