کشمیرپاکستان کی’شہ رگ ‘ہے : جنرل راحیل

اسلام آباد:پاکستان نے آج ایک بار پھر کشمیر کے معاملہ زور شور سے اٹھاتے ہوئے اسے پاکستان کی شہ رگ سے تعبیر کیا اوراسے اپنا اہم مسئلہ بتایا۔ پاکستان کے اخبار ‘ایکسپریس ٹربیون’ کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ”وہ خود ارادیت کے حق کے لئے کشمیر کے لوگوں کی قربانی کو سلام کرتے ہیں۔ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی تجویز کو لاگو کرنے میں ہی مضمر ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ پاکستان وادی کے لوگوں کا سفارتی اور اخلاقی طور پر ساتھ دیتا رہے گا۔ کشمیر پاکستان کے ’شہ رگ ‘ہے“۔ انہوں نے پاکستان کے یوم دفاع کی تقریبات کے حوالے سے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا”میں پاکستان کے دشمنوں کے سامنے یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج پہلےمضبوط تھی اور اب ناقابل تسخیر بھی ہے“۔ انہوں نے کہا ”ہمیں اپنے دشمنوں کی سازش اور منصوبوں کا پتہ ہے۔ خواہ یہ چیلنج فوجی ہو یا سفارتی، سرحد پر ہو یا اندرون ملک۔ ہم اپنے دوستوں اور دشمنوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں“۔
چین اور پاکستان کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے جنرل شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی باہمی احترام اور مساوات کے اصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے گزرنے وا لی اقتصادی رہداری کی تعمیر کر رہا ہے اوراس پراجکٹ میں کسی بیرونی طاقت کو راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا اور رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش کو سختی سے کچل دیا جائے گا“۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے چین میں جی 20 کے اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کامعاملہ اٹھاتے ہوئے اسے ہندوستانی سرحد پر قبضہ بتایا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salute kashmiris for their undaunted freedom struggle raheel sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply