بھائی نے ناموس کے نام پر دو بہنوں کو قتل کردیا

لاہور: چار پانچ سال پہلے ماں کو قتل کرنے کے بعد خاندان والوں کی طرف سے معاف کردیے جانے والے محمد آصف نام کے شخص نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں کو بھی قتل کر دیا۔
ساہیوال پولس کے مطابق ، جسے اس کی تلاش ہے، یہ تازہ ترین واردات وسطی صوبہ پنجاب میں ضلع ساہیوال کے نورشاہ گاو¿ں میں انجام دی گئی ہے۔ مقامی پولس اہلکار اللہ دتا بھٹی نے بتایا کہ محمد آصف نے، جو 30سال کی عمر کو پہنچنے والا ہے ، اپنی دونوں بہنوں کو اس لیے گولی مار کر ہلاک کر دیا کیونکہ اسے ان دونوں کے کردار پر شک تھا اور وہ ان کے طرز زندگی کے خلاف تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔بھٹی نے مزید کہا کہ اس نے چار پانچ سال پہلے اپنی ماں کو بھی مار دیا تھا لیکن جب اس کے گھر والوں نے اسے معاف کر دیا تو اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور میں ایک شخص نے اپنی 18سالہ بیٹی کو اس لیے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا کیونکہ وہ یہ نہیں بتا سکی تھی کہ پانچ گھنٹے سے کہاں غائب تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sahiwal man shoots two sisters dead in honour killing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply