سنیٹ چیرمین صادق سنجرانی بال بال بچے ،حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد تین ووٹ سے گری

اسلام آباد: سنیٹ چیرمین صادق سنجرانی اس وقت بال بال بچ گئے جب انکے خلاف حزب اختلا ف کی تحریک عدم اعتماد صرف تین ووٹ سے ناکام ہو گئی۔

حزب اختلاف کو اپنی تحریک کے حق میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے 53ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن حزب اختلاف 50ووٹ ہی حاصل کر سکی جبکہ عدم اعتماد تحریک کے خلاف 45ووٹ پڑے۔ پانچ ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

حزب اختلاف کو سنجرانی کا بوریہ بسترا لپیٹنے کے لیے 64سنیٹروں میں سے53ووٹوں کی ضرورت تھی۔ لیکن وہ صرف50ووٹ ہی اپنی تحریک کے حق میں بٹور سکی۔اس فیصلے کے بعد طارق سنجرانی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حتمی نتائج سے چند گھنٹے قبل تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی قرار داد کے حق میںحزب اختلاف کے سنیٹروں نے 100میں سے64ووٹ کے ساتھ منظور کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی معاون برائے امور اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس نتیجہ کو پاکستانی روایت کی جیت سے تعبیر کیا۔سینیٹ میں حزب اختلاف کے 67اراکین ہیں ۔ان میں سے ایک اسحاق ڈار نے ابھی حلف نہیں لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے چودھری تنویر جا مبینہ طور پر علیل تھے ایوان میں حاضر نہ ہوسکے ۔باقی65سنیٹروں میں سے جماعت اسلامی کے دونوں اراکین بھی کارروائی سے غیر حاضر رہے۔

یہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ چیرمین اور نائب چیرمین (سلیم منڈی والا)کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadiq sanjrani survives no confidence vote in shock victory opposition falls 3 short in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.