امریکہ میں نسلی تشدد میں ماری جانے والی پاکستانی طالبہ سبینا کی تدفین بدھ کو کراچی میں

کراچی: گذشتہ ہفتہ امریکہ ے ٹیکساس اسکول میں ہوئی فائرنگ میں ہلاک ہونے والی 17سالہ پاکستانی طالبہ سبینا شیخ کی بدھ کی صبح تدفین عمل میں آئے گی۔سبینا جو کہ کرچی کی رہائشی ہے امریکی وزارت خارجہ کی اسکالر شپ پر ٹیکساس میں واقع سانتا فے ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

وہ ان دس طلبا و طالبات میں شامل تھی جو جمعہ کو نسلی غرور میں مبتلا اسی اسکول کے ایک سفیدفام کمسن طالبعلم کی اندھادھند فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔اس کے چچا جلیل شیخ نے میڈیا ے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ خراب موسم کے باعث ترک ایرلائنز کی وہ پرواز جس میں میت لائی جارہی تھی تاخیر سے روانہ ہوئی ہے اس لیے اب سبینا کا جسد خاکی امریکہ صبح چار بجے کراچی پہنچے گا۔قبل ازیں اس پرواز کو منگل کی صبح9بجے پہنچنا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sabika sheikh to be laid to rest in karachi tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply