قومی احتساب بیورو کے زیر حراست افسروں نے شہبا زشریف کے خلاف شواہد پیش کرنا شروع کر دیے

اسلام آباد: اس یقین کے بعد کہ اب وفاق اور پنجاب میں شریف خاندان کی اقتدار میں واپسی کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں بدعنوانی کے معاملات میں قومی احتساب بیورو کے زیر حراست یکے بعد دیگرے ملزموں نے مختلف گھپلوں میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے خلاف شواہد بہم پہنچانا شروع کر دیے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سابق پرنسپل سکریٹری فواد حسن کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے شہباز شریف پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہی کے حکم پر 14بلین روپے کے آشیانہ ہاؤسنگ پروجکٹ ان کی پسندیدہ فرم کو دیا تھا سابق پنجاب صاف پانی کمپنی ( پی ایس پی سی)کے چیف ایکزیکٹیو افسر(سی ای او) وسیم اجمل نے بھی پی ایس پی سی گھپلے میں پاکستان مسلم لیگ صدر پر الزام لگایا کہ انہوں نے پی ایس پی سی گھھپلے میں اپنے داماد عمران علی یوسف کو بچانے کے لیے انہیں (اجمل ) قربانی کا بکرا بنایا گیاہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر اجمل شہباز شریف کے خلاف سلطانی گواہ بن سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسٹر فواد نے بھی آشیانہ ہاو¿سنگ پراجکت میں سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف ایسے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں کہ مسٹر شریف کے لیے20اگست کو قومی احتساب بیورو لاہور کی تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا دفاع کرنا نہایت مشکل ہو جائے گا۔

واضح ہو کہ شہباز کے منظور نظر افسران لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل مسٹر احد چیما اور مسٹر حسن فواد آشیانہ ہاو¿سنگ گھلپلے میں قومی احتساب بیورو کی حراست مٰن ہیں اور وسیم اجمل اور پی ایم ایل این لیڈر و سابق پی ایس پی سی چیرمین راجہ قمر الاسلام سے پی ایس پی سی گھپلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saaf pani ashiana scams officers in nab custody incriminate shahbaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply