پشاور میں بچے اغوا کرنے والے گروہ کے6گرفتار

پشاور: پولس نے جمعہ کو اغوا کنندگان کے ایک گروہ کا ، جو پشاور کے اسپتالوں اور زچہ خانوں سے نومولودوں کو اغوا کیا کرتا تھا، قلع قمع کر دیا۔ پولس نے گروہ کے چھ لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ آپریشن عباس مجید مروات نے کہا کہ اغو ا اور بچے چوری کرنے کے اس دھندے میں نرسوں، ڈاکٹروں اورمحکمہ صحت عامہ کی ملازما ؤں سمیت سرکاری اسپتال کا سارا عملہ ملوث تھا۔پولس نےاس گروہ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر صوبائی دارالخلافہ کے داب گاڑی علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور وجیہہ نام کی ایک عورت کو، جو اس دھندے میں ملوث تھی گرفتار کر لا۔
اس عورت کی مدد سے پولس گروہ کے دیگر پانچ افراد تک پہنچنے اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ گروہ نے 9نوزائیدوں کو اغو اکر کے 70ہزار تا3لاکھ روپے فی نوزائیدہ فروخت کرنے کا اقبال جرم کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs70000 for a stolen baby kidnapping gang busted in peshawar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply