خیبر پختون خوا میں بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک

پشاور:پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک مقامی پولس اہلکار یار محمد نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے والی وین میںوہ قبائلی رہنما اور بلدیاتی حکومت کے نمائندے تھے جو دو حریف گروپوں میں مصالحت کراکے شیرین گال سے ڈوگ درہ واپس جا رہے تھے۔وین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں سڑک کنارے بچھائی بارودی پٹی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ بم دھماکے میں وین میں سوار ساتوںافراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں امن کمیٹی کے سربراہ محمد خان بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا تھا جس کا ہدف امن کمیٹی کے رکن تھے۔
یار محمد نے بتایا کہ اصل ہدف تو حکومت حامی رہنما اور امن کمیٹی کے سربراہ ملک معتبر خان تھے ۔لیکن خوش قسمتی سے وہ دھماکہ سے چند منٹ پہلے ہی کسی کام سے ایک قریبی مقام پر وین سے اتر گئے تھے۔ (یو این آئی )

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roadside bomb attack kills seven in northwestern pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply