پاکستان میں دو سڑک حادثات میں23ہلاک

پاکستان میں دو سڑک حادثات میں23ہلاک
اسلام آباد: وسطی پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو مختلف سڑک حادثات میں23افراد ہلاک اور30دیگر زخمی ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں جو صوبہ پنجاب کے میاں والی ضلع کے ہرلونی مور میں ہوا، ایک بس ایک ٹریلر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔
جس میں18مسافر ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ کشمیر کی وادی نیلم میں فلک برج پر ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کار سوار تھے۔