پرویز مشرف اور فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد: رٹرننگ افسر نے متحدہ قومی تحریک پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل) کے سربراہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان، پاکستان پیلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ نلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این)کے حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی داخل کر لیے ۔

ڈاکٹر ستار نے کراچی میںاین اے245-حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔این اے ۔245کے رٹرننگ افسر احسان خان نے اب بنیادوں پر ستار کے کاغذات مسترد کر دیے کہ وہ دو کیسوں میں اشتہارہ قرار دیے جا چکے ہیں۔

اس افسر نے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ ڈاکٹر ستار نے یہ بات پوشیدہ رکھی کہ وہ دو مقدمات میں ماخوذ ہیں اور دونوں میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔ڈاکٹر ستار ان 9ایم کیو ایم لیڈروں میں شامل ہیں جن کے خلاف 2015میں پاکستان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ro rejects farooq sattar and musharrafs nomination papers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply