سماجی کارکن جبران ناصر قومی اسمبلی کے لیے آزد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے

اسلام آباد: سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے آج کہا کہ وہ مبنی بر مسائل ایجنڈے پر کراچی سے آزاد امیدوار کے طور پر عام انتخابات لڑیں گے۔ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے ناصر نے تصدیق کر دی کہ وہ قومی اسمبلی کے لیے این اے 247سے اور صوبائی اسمبلی کے لیے پی ایس 111سے آزاد امیدوار کے ور پر کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

اس سے قبل وہ این اے 250-اور پی ایس 113-سے لڑ چکے ہیں۔ لیکن ان دونوں سیٹوں پر وہ ہار گئے تھے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی داخل تو کر رہے ہیںلیکن کسی ایک ہی سیٹ سے لڑوں گا۔ پیشہ سے وکیل ناصر مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں پیش پیش ہیں۔

وہ ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انور او ان کی ٹیم کے ہاتھوں کراچی میں جعلی تصادم میںمارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے والد کی نمائندگی کرنے والی وکیلوں کی ٹیم کے ایک رکن ہیں۔وہ شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور تین دیگر کو مجرم قرار دینے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائی کوٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے عرضی گذاروں میں بھی شامل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rights activist jibran nasir to contest elections from karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply