حقوق انسانی کارکن گلالائی اسماعیل کو رہا کر دیا گیا:اسلام آباد پولس

اسلام آباد: پاکستان کی حقوق انسانی کی کارکن گلالائی اسماعیل کو بدھ کو دیر رات گئے اسلام آباد پولس نے رہا کر دیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا کہ ایک روز قبل نیشنل پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کر نے پر گلالائی اسماعیل پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے جن25کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے17کو تصدیقی عمل کی تکمیل کے بعد اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان سب کو ویسٹ پاکستان مینٹی ننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) مجریہ 1960کی دفع3(1) کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔

اس دفعہ کے تحت یہ17لوگ15روز تک جیل میں رہیں گے۔ اسی دوران گلالائی اسماعیل کو اسلام آباد پولس نے رہا کر دیا۔

اس سے قبل گلالائی کے والد پروفیسر محمد اسماعیل نے ڈان ڈاٹ کوم کو بتایاکہ ان کی بیٹی کو منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہراس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ بلوچستان میںپی ٹی ایم لیڈر ارمان لونی کی پر اسرا رموت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لے رہی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rights activist gulalai ismail released islamabad police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment