کراچی میں ہنڈولہ ٹوٹ کر گر گیا، 14سالہ بچی ہلاک17زخمی

کراچی: شہر کرچی کے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک تفریح گاہ میں ایک ہنڈولہ ٹوٹ جانے سے ایک بچی ہلاک اور 17دیگر زخمی ہو گئے۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی رات پرانی سبزی منڈی علاقہ کے عسکری پارک میں 16ڈگی والا ہنڈولہ اچانک ٹوٹ گیا جس میں عبد الصمد نام کے ایک شخص کی14سالہ بیٹی کشف کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔

جبکہ 16دیگر زخمی ہوگئے۔یہ نیا ہنڈولہ آزمائش کے لیے اتوار کو پہلی بار چلایا گیا تھا لیکن حادثہ ہوتے ہی اسے بند کردیا گیا۔ دریں اثنا پولس نے حال ہی میں کھلے اس پارک کو عوام کے لیے بند کر دیا۔

کمشنر کراچی کے ایک ترجمان کے مطابق 15زخمیو ں کو جناح اسپتال، سول اسپتال اور ایک دوسرے پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر گھر بھیج دیا گیا۔

البتہ ایک زخمی جس کی شناخت کفایت کے طور پر کی گئی ہے ابھی جناح اسپتال میں ہی ہے ۔ ایک دوسرا زخمی سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ride in karachis amusement park crashes killing teenager injuring over dozen in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment