مذہبی جماعتیں بر سر اقتدار نہیں آسکتیں مگر حکومت کو گرا ضرور سکتی ہیں: مولانا فضل

ملتان : جمیعت علمائے اسلام (فضل) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگرچہ مذہبی جماعتیں حکومت سازی کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن وہ حکومت کو گرا ضرور سکتی ہیں۔
انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عوام مذہبی جماعتوں کو ووٹ نہیں دیتے لیکن میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگرچہ ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اپنی حکومت بنا سکیں لیکن یہ بتا بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ہم جب چاہیں موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر سکتے ہیں۔
فضل نے کہا کہ حکومت کو ایک قانون وضع کرنا چاہئے جس کی رو سے کسی بھی شخص کو جو حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرے اسے خود بخود سزا ہوجائے اور عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ مدرسوں کے تحفظ اور خواتین تحفظ قانون کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مذہبی شخصیات کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں ان امور پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Religious parties can derail govt fazl tells sana in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply