حافظ سعید کی رہائی سے پنجاب میں حالات خراب ہو سکتے ہیں:وزارت داخلہ

لاہور: پنجاب کی وزارت داخلہ نے لاہور ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کی خانہ نظر بندی ختم کیے جانے سے صوبہ پنجاب میں سلامتی کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔
وزارت نے حافظ سعید کی رہائی کی اپیل کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے تحریری طور پر اپنا موقف رکھتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا۔ سماعت کے دوران حافظ سعید کے وکیل اے کے کھوکھر نے دلیل دی کہ سعید کی نظر بندی غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔
لہٰذا عدالت کو مدعا علیہہ کے حق میں فیصلہ دینا چاہئے اور حافظ سعید کو خانہ نظر بند رکھنے کے حکم کو کالعدم قرار دینا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Releasing hafiz saeed from house arrest will lead to unrest punjab govt tells lhc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply