امریکہ سے تعلقات تین مہینے سے کشیدہ ہیں:پاکستان کا اعتراف

اسلام آباد: خارجہ امور پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز نے اعتراف کیا کہ ایف 16طیاروں کی فروخت سے متعلق امریکہ کی شرطوں کے باعث پچھلے تین ماہ سے پاکستان کے امریکہ سے تعلقات کشیدہ ہیں۔سرتاج عزیزنے یہ اعتراف پاکستان کو ایف 16جنگی طیارے کی فروخت پر مجوزہ سب سڈی واپس لینے کے امریکی فیصلہ پر سینیٹ میں میں بحث مکمل کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکی لیکس ، ریمنڈ ڈیوس ، ایبٹ آباد کارروائی ، دتہ خیل اور سلالہ کے بد بختانہ واقعات کے باعث2011سے ہی پاکستان امریکہ تعلقات میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔اور2013کے بعد سے امریکہ سے پاکستان کے رشتوں کے گراف میں کافی اضافہ دکھائی دے رہا تھا۔لیکن گذشتہ تین ماہ سے تعلقات کے بڑھتے گراف میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے مطالبات میں کچھ زیادہ ہی اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔
لیکن پاکستان نے ہر مطالبہ یکسر مسترد کر دیا۔ہم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔امریکی حکام ، کانگریس اور میڈیا پاکستان پر الزام لگاتے رہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی حمایت کر رہا ہے لیکن اس کے لیے اس نے ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا جو ہمیں حقانی نیٹ ورک یا دیگر دہشت گرد تنظیموںکے خلاف اضافی کارروائی کرنے کا جواز بن سکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: relations with us under stress for three months admits aziz in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply