جے آئی ٹی رپورٹ میں رحمان ملک کو شاطر اور ناقابل اعتماد قرار دیاگیا

اسلام آباد: پنامہ گیٹ کیس میںوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل و عیال و اعزا و اقربا کے خلافتحقیقا ت کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی ) نے اپنی رپورٹ میں سابق وزیر داخلہ و پا کستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) لیڈر رحمان ملک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے انہیں شاطر ،چالاک اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ ٹیم نے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں رحمان ملک کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کا نیب کو دستاویزات دینے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
رپورٹ میں جے آئی ٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے اپنے بیان میں جے آئی ٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ رحمان ملک کے پاس نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق رحمان ملک شاطر، ناقابل بھروسہ اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں۔ رحمان ملک نے لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے سے متعلق جھوٹ بولا ہے جب کہ رحمان ملک نے صرف سیاسی انتقام لینے کی کوشش کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rehman malik cunning and unreliable jit report declares in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply