پاکستان نے برطانوی حکومت اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف کے خلاف ثبوت بھیجے

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان نے متحدہ قومی تحریک کے خود جلا وطن لیڈر الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے الطاف کی قوم مخالف تقاریر کے ثبوت برطانوی حکومت اورا سکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیج دیے ہیں۔
مذکورہ مہاجر لیڈر کی پاکستان مخالف تقاریر اور اپنے حامیوں کو تشدد کے لئے اکسانے کے دو دن بعد کراچی میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران چودھری خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ہر قانونی اور آئینی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ان کے پاس الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر ملکی چندے حاصل کرنے کے بھی ثبوت ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 2012 کے دسمبر میں الطاف حسین کی رہائش گاہ اور دفتر سے بڑی مقدار میں فنڈ برآمد کیا تھا اور اس کے بعد سے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی ہے۔ سال 2013 کے جون میں انہیں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ان سے چھ بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ لیکن اب تک ان کے خلاف کوئی باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reference against altaf being sent to britain nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply