اسلام آباد میں ہائی الرٹ، دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ

اسلام آباد: قومی دارالخلافہ اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ، جس میں شہر کے ریڈ زون علاقہ کو سب سے بڑا ہدف بتایا گیا ہے، شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔حکومتی اہلکاروں کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کے اس انتباہ کے بعد کہ انتہا پسند ریڈ زون میں واقع حساس مقامات ، خاص طور پر دو ہوٹلوں کو ،نشانہ بنا سکتے ہیں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ان ہوٹلوں میں سے ایک میں ایک تجارتی مرکز بھی ہے جن میں اقوام متحدہ اور غیر ملکی سفارت خانوں کے دفاتر ہیں۔
اہلکاروں نے بتایا کہانہیں خبر ملی ہے کہ ریڈ زون کے علاوہ کسی تعلیمی ادارے پر بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی اداروں کی توجہ بھٹکانے کے لیے دہشت گرد تعلیمی اداروں خاص طور پر یونیورسٹیوں کو نشانہ بن سکتے ہیں اور پھر ریڈ زون کے اندرونی علاقہ پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
اس حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کچھ اداروں کو جزوی طور پر سیل کر دیا گیا اور طلبا، اسٹاف اور فیکلٹی عملہ کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ایک اہلکار نے اپنانام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہائی الرٹ جاری رہے گا لیکن یہ نہیں بتایا جا سکتاکہ کب تک جاری رہے گا۔
حملہ کے خدشہ کے پیش نظر قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یونیورسٹی کے چپہ چپہ کو چھاننا شروع کر دیا۔علامی اقبال اوپن یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ تیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج پر بھی زبردست پہرہ لگا دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Red zone area in islamabad cordonned after security threat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply