پاکستان ہندوستان سے جنگ کے لیے تیار: سابق پاکستانی کرکٹرجاوید میاں دادکا ہند کو چیلنج

نئی دہلی:اپنے کرکٹ کیریر کے دوران کبھی اپنے کپتان عمران خان کے خلاف ریشہ دوانیاں کرنے، کبھی روایتی حریف ہندوستان کے وکٹ کیپر کرن مورے کی نقل اتارنے،آسٹریلیائی فاسٹ بولر ڈینس للی کو مارنے کے لیے بیٹ ہوا میں اٹھانے اور پاکستان کی ہر گلی میں ایک عرفان پٹھان پایا جاتا ہے کہہ کرہند وستانی فاسٹ بولر عرفان خان کا مذاق اڑانے والے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لفظی جنگ کو اس وقت مزید ہوا دے دی جب انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ شروع کریں۔
ایک ٹی وی چینل کو بالمشافہ انٹرویو دیتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ ہم جام شہادت نوش کرنے تیار ہیں۔پاکستانی قوم کو گیدڑ بھبکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔اس چینل نے جاوید میاں داد کے حوالے سے کہا کہ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے باز نہیں آتے ان کو لاتیں ہی مارنا پڑیں گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to go to war with india former pakistani cricketer javed miandad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply