وزیر اعظم عباسی کے نزدیک پارلیمانی اجلاس نہیں ریاض کانفرنس زیادہ اہم ہے:سینیٹ چیرمین

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی غیر حاضری پر اظہار ناخوشی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جبکہ ملک کے موجودہ حالات وزیر اعظم کی ملک میں موجودگی کے متقاضی تھے وہ سعودی عرب چلے گئے۔ دھرنا معاہدے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نظر میں ملکی معاملات اتنے اہم نہیں جتنی ریاض کانفرنس زیادہ اہم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت حال ہے اور وزیر اعظم ریاض پہنچے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ملکی حالات جس قدر مسائل گھمبیر ہوچکے تھے ، ان حالات میں وزیر اعظم کو ایوان میں آکر بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا: سیاسی حکومت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے فوجی افسران کو پیش رفت کرنی پڑی ہے جوکہ افسوسناک ہے۔اجلاس میں وزیر داخلہ کے بھی نہ پہنچنے پر رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ22 دن تک دارالحکومت کو یرغمال بنائے رکھا گیا لیکن اس دوران پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ مزید بر آں وزیر داخلہ ایوان میں حاضر نہیں ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے استفسار پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیر داخلہ کا سیل فون بند ہے، جس کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔جس پر ربانی نے کہا کہ وزیر داخلہ ہائی کورٹ تو 15منٹ میں پہنچ سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ اور اس کے معاملات میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے غصہ سے پوچھا کہ اگر وزیر داخلہ نہیں تو پھر وزیروں سے کون بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک زبردست بحران سے گذررہا ہے اس لیے وزیر داخلہ کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raza rabbani displeased over pms departure to saudi arabia amid protests in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply