رینجرز کا ایم کیو ایم ہیڈ کوارٹر نائن زیرو پر چھاپہ، کئی سینیئر لیڈروں کی گرفتاری،پارٹی دفاتر سیل

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں تشدد بھڑکانے پرسندھ رینجرز نے متحدہ قومی تحریک(ایم کیو ایم) کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو پر چھاپہ مارا اور ایم کیو ایم کے کئی سینیئر لیڈروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے کئی دفاتر پر سیل لگادی۔
رینجرز کے بریگیڈئیر خرم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے منگل کو علی الصباح کی گئی اس کارروائی کے حوالے سے تفصیل بتائی اور اس امر کی تصدقی کی کہ یام کیو ایم کے دفتر، خورشید میموریل ہال اور پارٹی کے شعبہ نشر و اشاعت کو سیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیم فوجی دستوں نے نائن زیرو سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔ اس اسلحہ کو فارنسک جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔رینجرز افسر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ہیڈ کورٹر پر چھاپہ قانون کی روشنی میں مارا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rangers take mqm leaders into custody seal party headquarters nine zero in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply