پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی:گذشتہ شب کراچی کے پی آئی بی علاقہ میں ایک سرچ کے دوران رینجرز کے خراب رویہ اور متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) لیڈر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے محاصرے کے خلاف بدھ کے روز پر امن احتجاجی ہڑتال کی مذمت اور مخالفت میں رینجرز کے بیان پر چراغپا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق بدھ کوبلال اکبر نے شہریوں کو تلقین کی کہ وہ ایم کیو ایم کی ہڑتال کال پر کان نہ دھریں اور حسب معمول دکانیں و تجارتی ادارے کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنی دکان بند رکھے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم رینجرز کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف ایک پر امن ہڑتال کی اپیل کر کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کر رہی ہے۔
ادھر رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر پہلے ہی وضاحت کر چکے تھے کہ نیم فوجی فورس نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر چھاپہ نہیں مارا البتہ ایم کیو ایم لیڈر کیم رہائش گاہ کے قریب سرچ آپریشن ضرور کیا تھا۔

Title: rangers illegally stopping party from peaceful protest mqm | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply