متحدہ قومی تحریک لند ن کے متعدد کارکن کراچی میں گرفتار

کراچی: رینجروں نے یہاں اس وقت متحدہ قومی تحریک لندن کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لای جب وہ لیاقت علی خان چوک پر پارٹی کا پرچم لہرانے اور دیواروں پر نعرے لکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔واقعہ کی میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے رینجرز سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر نسیم احمد نے کہاکہ کچھ لوگ سڑکوں پر ہی بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگے ۔کچھ خواتین ہمارے پاسآئیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی اجازت چاہی اور انہیں اجازت دے دی گئی۔جب وہ خواتین واپس ہوئیں تو کچھ پارٹی کارکنوں نے پارٹی کے نعرے لگانے شروع کر دیے اور علاقہ میں ایم کیو ایم لندن کی جھنڈیاں لگانا شروع کر دیں۔جس پولس نے کارروائی کی اور کچھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔جس جے نتیجہ میں بہت سے پارٹی کارکنوں نے عائشہ منزل سے یادگار شہداءکی جانب آنے والے راستے پر دھرنا دے کر سڑک کی ناکہ بندی کر دی جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پڑی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rangers detain mqm london activists after tensions simmer at azizabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply