ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے نائب کنوینر شاہد پاشا کراچی میں گرفتار

کراچی: رینجرز نے پیر کو علی الصباح دبش دے کر متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے نائب کنوینر شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا۔ایم کیو ایم کے ترجمان واسع جلیل نے تصدیق کی کہ کراچی کے گلشن جوہر علاقہ میں رینجرزنے چھاپہ مار کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ایم کیو ایم قیادت نے اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔رینجرز نے ابھی تک اس گرفتاری کے حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
پاشا کو، جنہیں ایک سال پہلے رابطہ کمیٹی کا نائب کنوینر بنایا گیا تھا، ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچہ میں اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ اس سیاسی پارٹی میں مختلف عہدوں پر ہیں۔یہ گرفتاری ایم کیو ایم لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اس پریس کانفرنس کے بعد عمل میں آئی جس میں انہوں نے کراچی کی سینٹرل جیل میںقید ایم کیو ایم کے 40زیر سماعت قیدیوں کو اذیتین دینے کا ریجرز پر الزام لگایا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rangers arrest mqm deputy convener shahid pasha in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply