عدالت نے مسلم لیگی لیڈر رانا ثناءاللہ کو جیل میں گھر کا کھانا پہنچانے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد:لاہور کی ایک سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی پنجاب شاخ کے صدر رانا ثناءاللہ خان کی پیر کے روز یہ عذر داری خارج کر دی کہ انہیں جیل میں ان کے گھر کا پکا کھانا بھجوایا جائے۔ان کی یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے جج قیصر نذیر بٹ نے پی ایم ایل این لیڈر کو ہدایت کی کہ و ہ اس ضمن میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کریں کیونکہ ان کی درخواست پر وہی کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔

عدالت نے اس معاملہ کی سماعت مکمل کر کے 13جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھاسیشن عدالت میں داخل ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے بتایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو ان کی صحت و تندرستی کے مطابق غذا دی جارہی ہے اور یہ کہ پی ایم ایل این لیڈر کا روزانہ طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ پوری طرح صحتمند ہیں۔ ثناءاللہ کی پیروی کرنے والے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہ قانون کی رو سے زیر سماعت قیدی کو گھر کا پکا کھانا پہنچائے جانے کی اجازت ہے،ان کے موکل کو گھر کا کھانا کھانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے منشیات کیس میں رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو گرفتار کر کے دوسرے روز جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا تھا جس نے انہیں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اے این ایف نے ثناءاللہ کے پاس سے 15کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے خلاف منشیات پر کنٹرول قانون مجریہ1997کی دفعہ9(سی)کے تحت ایک معاملہ درج کرادیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rana sanaullahs petition to have home cooked food in jail rejected by court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.