زبردست مظاہروں کے باوجود وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان پہنچے

اسلام آباد:جماعت الدعویٰ اور حزب المجاہدین کے کارکنوں کے زبردست مظاہروں کے باوجود ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) ملکوں کے وزرائے داخلہ کی دوروزہ میٹنگ میں شرکت کے لئے آج شام یہاں پہنچ گئے۔
داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی کل ہی یہاں پہنچ گئے تھے۔ پٹھان کوٹ ایر بیس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے کسی وزیرکا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امید ہے کہ مسٹر سنگھ کانفرنس میں دہشت گردی ، جعلی کرنسی اور منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وزارت خارجہ نے اسے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات ہونے سے انکار کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh reaches islamabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply